اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحری قذاقی سے نمٹنے کے لیے صومالیہ کے ساتھ دیگر ممالک اور علاقائی تنظیموں کے تعاون کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہوئے اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی۔
قرارداد نمبر 2608 کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کونسل نے فیصلہ کیا کہ قرارداد کی تاریخ سے آگے مزید تین ماہ مینڈیٹ میں توسیع کی گئی ہے۔
قرارداد کی رُو سے صومالیہ کے ساحلوں کے قریب بحری قذاقی اورمسلح ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف جنگ میں قرارداد نمبر 2554 کے تحت صومالی حکام کے ساتھ تعاون کرنے والی ریاستوں اور علاقائی تنظیموں کو دیے گئے اختیارات کی تجدید کی گئی ہے۔

تعاون کی ان کارروائیوں کے لیے صومالی حکام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پیشگی اطلاع فراہم کرتے ہیں۔
سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں صومالیہ کے ساحلوں پر بحری قذاقی کا کوئی کامیاب حملہ نہیں ہوا اور انسداد بحری قذاقی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 2011 سے بحری قذاقوں کے حملوں اور ہائی جیکنگ کی کارروائیوں میں مسلسل کمی آئی ہے۔
سلامتی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ مارچ 2017 کے بعد سے تاوان کے لیے بحری جہازوں کے اغوا کا کوئی کامیاب واقعہ رونما نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
