Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس اور برطانیہ میں جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کاامکان

Now Reading:

فرانس اور برطانیہ میں جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کاامکان

پیرس: فرانسیسی حکومت کی جانب سے جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 242 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے جلد کورونا پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں بھی جنوری سے کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ انگلینڈ میں مزید ایک لاکھ 29 ہزار کورونا کے نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں کورونا بےقابو؛ پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کیسز

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ کی رفتار زیادہ ہے جبکہ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا اپنے ایک بیان میں خبر دار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ایک روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ سے کورونا کے سبب اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے۔

علاقائی ہیلتھ سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے پیرس کے علاقے میں پر 100 میں سے ایک سے زائد کو کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جن میں سے اکثریت میں اومیکرون ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے، جو سرکاری ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں فرانس میں سب سے زیادہ ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں کورونا وبا کے باعث نئی پابندیاں عائد

اسی دوران گزشتہ مہینوں میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے انفیکشنز میں اضافے کی وجہ سے فرانس کے اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہ صورتحال آئی سی یوز پر بھی دباؤ کا باعث ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس میں 1 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کووڈ کی وجہ سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر