Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں پہلی بار کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

برطانیہ میں پہلی بار کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

کرسمس سے دو روز پہلے برطانیہ میں  پہلی بار کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آج پہلی بار پورے برطانیہ میں 106,122  کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے یومیہ کیسز کی شرح میں 35 فیصد  اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

 کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ویلز نے نئے سال  کے لیے سخت پابندیوں کا اعلان کیا  ہے جو کہ بورس جانسن پر بھی لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتا ہے۔

تاہم اعداد و شمار سے ایسے اشارے بھی ملتے ہیں کہ کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح نمو سست ہو رہی ہے۔ کورونا کی ہفتہ وار شرح 52 فیصد سے کم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی برطانوی حکومت نے کرسمس کے پیش نظر کورونا متاثرین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان  کرتے ہوئے قرنطینہ کی مدت 10 روز سے کم کرکے 7 روز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرسمس کے موقع پر کورونا متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری

برطانوی حکومت نے گزشتہ روز کورونا متاثرین  کے قرنطینہ کے قوانین میں تبدیلی  کی  تھی جس کے تحت وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کے تہوار سے محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

نئے قانون کے تحت 15  سے 17 دسمبر  تک  کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد  اپنے پیاروں کے ساتھ کرسمس کا لطف اٹھانے کے لیے آزاد ہوں گے۔

تاہم وہ غیر ویکسین شدہ بالغ افراد جو کورونا سے متاثرہ کسی شخص سے رابطے میں آئے تھے  انہیں وائرس سے متاثر ہونے کی ممکنہ مدت یعنی 10  روز تک قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر