Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان نے جدید منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا

Now Reading:

سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان نے جدید منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا جس کا مقصد شہر کے قلب میں انٹرنیشنل فرنٹ تیار کرنا ہے۔

سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 75 ارب ریال ہے۔ 57 لاکھ مربع میٹر کے علاقے کو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی فنڈنگ سے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کے ماسٹر پلان کا اعلان مملکت کے تمام علاقوں اور شہروں کو ترقی دینے اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کیلیے کیا ہے۔

Advertisement

جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے سے سعودی معیشت کو 2030 تک سالانہ 47 ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔

جدہ ڈاؤن ٹاؤن کے ماسٹر پلان کی تیاری میں 500 سے زیادہ انجینیئرز اور کنسلٹنٹ شریک ہوئے ہیں۔

جدہ پراجیکٹ 4 بڑے عالمی اور قابل دید مقامات پر مشتمل ہوگا جس میں اوپرا ہاؤس، میوزیم، اسٹیڈیم اور اوشن بیسن اینڈ کورل فارمز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

جدہ ڈاؤن ٹاؤن پراجیکٹ کے منصوبوں پر عملدرآمد سے شہر میں جدید طرز کے رہائشی علاقے تیار ہوں گے۔ 17 ہزار مکانات اور مختلف درجوں کے ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

Advertisement

جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کے تحت عالمی خصوصیات کی حامل بندرگاہ اور دس پرکشش سیاحتی و تفریحی مقامات بھی بنائے جائیں گے۔

 ہوٹلوں، ریستورانوں، ملکی و بین الاقوامی قہوہ خانوں کی ایک چین بھی تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے کی مارکیٹنگ کی مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر