متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے۔ آج 13 دسمبر کو چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
امارات کی سرکاری خبر ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار894 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 45 ہزار 149 ٹیسٹ کیے گئے۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 71 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 37 ہزار967 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2151 ہے۔
وزارت صحت کے اعلان کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی مزید 19 ہزار 855 خوراکیں دی گئیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین کی 2 کروڑ 21 لاکھ 92 ہزار 31 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News