Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن بحران، روس کا نیٹو سے فوری سکیورٹی ضمانتیں دینے کا مطالبہ

Now Reading:

یوکرائن بحران، روس کا نیٹو سے فوری سکیورٹی ضمانتیں دینے کا مطالبہ

آج سالانہ نیوزکانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اگلے ماہ سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم روس کو نیٹو سے فوری اور ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ اُنہوں نے مغربی ممالک کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ نیٹو کی مشرق کی جانب کسی بھی طرح کی پیش قدمی روس کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔

گزشتہ ہفتے روس نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں نیٹو سے کہا گیا تھا کہ وہ یوکرائن یا سابقہ سوویت ریاستوں کو اپنی رکنیت دینے سے گریز کرے اور وسطی و مشرقی یورپ میں اپنی عسکری سرگرمیاں بند کرے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کیا ہم امریکی سرحدوں کے قریب میزائل نصب کر رہے ہیں؟ نہیں، بلکہ امریکا ہمارے گھر کو اپنے میزائلوں کے نشانے پہ رکھے ہوئے ہے۔ تو کیا یہ غلط مطالبہ ہے کہ ہمارے گھر کے قریب کوئی حملہ آور نظام نہ لگایا جائے؟ امریکیوں کو کیسا لگے گا اگر ہم کینیڈا کے قریب یا میکسیکو میں میزائل نصب کردیں؟

Advertisement

اِس وقت یوکرائنی سرحد کے قریب روسی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ پیوٹن ایسے کسی بھی منصوبے کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

آج جب نیوز کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود ضمانت دیتے ہیں کہ یوکرائن پر حملہ نہیں کریں گے تو اس پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ضمانت آپ کو دینی ہے اور دینی بھی فوری ہے۔ آپ بے سود بات چیت کو دہائیوں تک طول نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب امریکا اور اتحادی ممالک یوکرائن کے حوالے سے ضمانتیں دینے سے صاف انکار کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کیلئے خصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کافیصلہ
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
کابل میں دھماکے، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات
ایران پر حملہ غزہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لئے ضروری تھا ، صدر ٹرمپ
امن معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کی تیاریاں شروع کردیں، ویڈیوسامنے آگئی
ترک صدر طیب اردوان کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر بڑا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر