نئی دہلی: اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی ریاست مہارشترا میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہارشترا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ ان ڈور شادیوں میں 100 افراد اور آؤٹ ڈور شادیوں میں 250 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مہرشترا حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ نائٹ کرفیو کے دوران رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا جبکہ اس دوران ریاست کی کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ کورونا کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ساتھ ہی تقریبات میں خلاف ورزی کرنے والوں پر منتظمین کے خلاف 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
حکومتی ہدایات کے مطابق اس دوران ریاست میں جم، اسپا ہوٹل، تھیٹر اور سینما ہال میں 50 فیصد افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ نئی ہدایات میں دیگر سماجی، سیاسی اور مذہبی پروگراموں میں بھی 100 لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے باعث سعودی عرب میں دوبارہ کرفیو کا خدشہ
واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہارشترا میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر تقریبات کے انعقاد سے کیسز کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان کا ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
