
میانمار کی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کوچارسال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آنگ سان سوچی کوعوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسزا دی گئی ہے۔
سوچی کوسیکشن 505 بی کے تحت 2 برس جبکہ ایک اور قانون کے تحت مزید 2 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترجمان میانمارفوج کے مطابق سابق صدروِن مائنٹ کو بھی انہیں چارجز کے تحت 4 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار میں فوجی بغاوت کے وقت پارلیمنٹ کے سامنے ڈانس کرنے والی خاتون دنیا بھر میں مقبول ہوگئی
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ فوج نے ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہےکہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تنقید کا سامنا رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News