Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حامد کرزئی کا بیان مُسترد کردیا

Now Reading:

طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حامد کرزئی کا بیان مُسترد کردیا

افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سابق افغان صدر حامد کرزئی کا بیان مُسترد کردیا۔

افغان قائمقام وزیر خارجہ امیر مُتقی کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیان میں کوئی توہین آمیز چیز نہیں دیکھتے۔ او آئی سی کانفرنس مثبت رہی جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں تو ہمیں اِس میں کسی منفی بات کو نہیں دیکھنا چاہیے۔

افغان حکومت کے آفیشل فیس بُک پیج پر جاری بیان میں قائمقام وزیر خارجہ امیر مُتقی نے لکھا کہ اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق افغان حکومتوں پر تنقید کی جس پر کچھ ردعمل دینے کیلیے اُن کے ترجمانوں پر دباؤ ہے۔ کانفرنس میں مختلف نکتہ نظر اور آرا پیش کی گئیں اور تمام شرکا نے افغانستان کے حق میں بات کی۔

Advertisement

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی کے سترہویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ سابق افغان حکومتوں نے برسوں بدعنوانی کی اور ملک کو اِن حالات تک پہنچا دیا۔ پاکستان کو بھی افغانستان کی سرزمین سے داعش کے خطرے کا سامنا رہا۔

وزیراعظم عمران خان کے اِس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر حامد کرزئی نے ٹویٹ کیا کہ اُن کا یہ بیان افغانوں میں نِفاق کا بیج بونے کی کوشش اور افغان عوام کی بے عزتی ہے۔ پاکستان کو افغانستان کی طرف سے نہیں، افغانستان کو پاکستان کی طرف سے داعش کے خطرے کا سامنا تھا۔

Advertisement

حامد کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت افغانستان کے خلاف پروپیگنڈے اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی فورمز پر افغانستان کی ترجمانی سے گریز کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر