
ترکی کی کرنسی لیرا کی قیمت میں آج ایک فیصد کی مزید کمی ہوگئی۔ گزشتہ ماہ سے لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد کمی کے بعد 14.00 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی۔
ترکی کی غیر روایتی مالیاتی پالیسی کے بارے میں تشویش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس کے باعث لیرا ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔
ترکی میں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 3 سال میں 21.3 فیصد تک آگئی ہے۔
صدر اردوان نے ہفتے کے روز امید ظاہر کی تھی کہ فارن ایکسچینج اور افراط زر جلد ہی مستحکم سطح پر آجائیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کم شرح سود کا وعدہ بھی کیا تھا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی مالیاتی پالیسی کی کم شرح پر تحفظات برقرار ہیں۔ صدر اردوان بارہا کہہ چکے ہیں کہ برآمدات میں اضافے، کریڈٹ، ملازمتوں اور اقتصادی نمو کیلیے مالیاتی پالیسی کی شرح کو کم کرنے کی ضرورت تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News