Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘دسمبر کے مہینے میں قابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں میں 19 کشمیریوں کو شہید  کیا’

Now Reading:

‘دسمبر کے مہینے میں قابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں میں 19 کشمیریوں کو شہید  کیا’

حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں قابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں میں 19 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن تیز کردیے، روزانہ بھارتی قابض فورسز سرچ آپریشن سے کشمیریوں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بے گناہ کشمیریوں کو گرفتاریوں کے بعد جعلی مقابلوں میں قتل کردیا جاتا ہے، دسمبر کے مہینے میں قابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں میں 19 کشمیریوں کو شہید  کردیا۔

کشمیری روزانہ قتل، گرفتاریاں، تشدد اور اپنی املاک کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنوری 1989 سے نومبر 2021 تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 95,917 کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 3 برس کے دوران 651 کشمیریوں کو شہید کیا

Advertisement

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارت نے معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، بھارتی جبر نے کشمیر کو اس کے باشندوں کے لیے زندہ جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت وحشیانہ قتل و غارت گری کا سہارا لے کر کشمیریوں کو محکوم نہیں بنا سکتا لیکن مودی سرکار کی تباہ کن پالیسیاں کشمیریوں کی جذبہ حریت کو ختم نہیں کرسکتی۔

عبد الحمید لون نے مزید کہا کہ ہر شہادت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نئی ​​روح پھونک دیتی ہے، کشمیریوں کا بے رحمانہ قتل  عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔

عبدالحمید لون نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے، عالمی دنیا کو کشمیریوں کے بے دریغ قتل عام کو روکنے کے لیے عملی اقدام کرنا ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر