Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Now Reading:

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور ایک پولیس آفیسر سمیت متعدد  افراد زخمی ہوگئےہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی مارا گیاہے۔

ڈینور پولیس کے سربراہ پال پازن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شام 5 بجے کے بعد وسطی ڈینور میں پیش آیا   جہاں ابتدائی طور پر دو خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پھر مسلح شخص ایک کار میں فرار ہو ا اور مشرقی ڈینور کے چیز مین پارک محلے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

Advertisement

پازن نے بتایا  کہ اس کے بعد مشتبہ شخص نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے دو بار فائرنگ کا تبادلہ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا ۔

لیک ووڈ پولیس کے ترجمان جان رومیرو کے مطابق مسلح شخص اس کے بعد ہمسایہ شہر لیک ووڈ میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک  اور شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

لیک ووڈ پولیس نے مشتبہ شخص کو گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی جس دوران وہ گاڑی چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے پیدل فرار ہوگیا۔

رومیرو نے بتایا کہ مسلح شخص ایک ہوٹل میں داخل ہوا، جہاں اس نے ہوٹل کے ایک ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔  اس کے بعد اس نے دوبارہ پولیس اہلکاروں پر گولیاں  چلائیں جس سے اہلکار زخمی ہو گیا  تاہم اس کے مزید نقصان پہنچانے سے پہلے پولیس نے اسے گولی مار کرہلاک کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر