جدہ: پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں جنم دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورمز کے ذمہ دران نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔
دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستان قومی یکجہتی فورم کے پلیٹ فارم سے قائد اعظم ڈے بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ قائد ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت قائم مقام کنوینئر بشیرخان سواتی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر خان سواتی، چوہدری اظہر وڑائچ، چوہدری اکرم گجر، نوشروان خٹک، چوہدری ظہیر، زوہر راضی، ملک جاوید، خورشید متیال، قیصر جاوید، شیف شگوفہ افشاں، ڈاکٹر روزینہ، نورالحسن گجر اور دیگر نے اپنے اپنے خطابات میں قائد آعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائداعظم کے نظریہ کی تعریف کی۔
مقررین نے تمام پاکستانیوں کو ان کی یوم پیدائش کیمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں آج سچ ثابت ہورہا ہے کہ بابائے قوم کا نظریہ سچا تھا جس کی بنیاد پر پاکستان بنا کے ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں، بابا قوم کی جدوجہد اور محنت سے پاکستان حاصل ہوا ہم بابائے قوم کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک الگ ریاست یعنی آزاد ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ تقریب میں پاکستانی اسکول کی بچیوں نے والہانہ انداز میں خصوصی نظم اور تقاریر سے بابائے قوم کے خدمات پر روشنی ڈالی اور سب نے مل کر قائداعظم ڈے کا کیک کاٹا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
