Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں کورونا وبا کے باعث نئی پابندیاں عائد

Now Reading:

فرانس میں کورونا وبا کے باعث نئی پابندیاں عائد

فرانس میں کورونا کی وبا کے پیش نظر 4 ہفتوں کے لیے نئی پابندیاں لگادی گئی ہیں۔

فرانس میں کورونا کی وبا نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنے کے بعد ایمرجنسی نافذ ہے۔ صورت حال کے پیش نظر فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے ٹیلی وژن خطاب میں 4 ہفتوں کے لئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نئی پابندیوں کے تحت ملک کے تمام نائٹ کلب 4 ہفتوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں تاہم ریسٹورنٹس پر گنجائش کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کو سراہا جائے گا مگر انہیں کسی بھی لحاظ سے پابند نہیں کیا جائے گا۔ باہر نکلتے وقت شہری ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال ہماری انفرادی اور اجتماعی کوششوں کا متقاضی ہے، اب لاک ڈاؤن کا وقت نہیں رہا۔

Advertisement

جین کاسٹیکس نے کہا کہ اگر فرانسیسی وزارت صحت نے اجازت دی تو ملک میں 5 سے 12 سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی تاہم 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد بغیر اپوائنٹ منٹ بوسٹر شاٹ لگواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ کے کئی ملک اس وقت کورونا کی لپیٹ میں ہیں، کورونا کی اومی کرون قسم منظر عام پر آنے کے بعد کئی ملکوں نے نئی سفری پابندیاں لگادی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر