ٹورنٹو: ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کو ایسے مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں۔
کینیڈا میں پاکستانی طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے ماہرین نے اس بات زور دیا کہ پاکستان میں طلبا ذہین ضرور ہیں پر ان کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کئے لئے مواقع کے بارے میں علم نہیں ہے۔
کینیڈا میں پاکستانی طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کینیڈا میں موجود پاکستان جنرل کونسل عبدالحمید، کمیونٹی لیڈر سلمان طارق اور مختلف تعلیمی شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔
یہ بھی ہڑھیں: پاکستانی طلباء نے عالمی آئی سی ٹی مقابلے میں ٹاپ 2 ایوارڈ جیت لیے
اس موقع پر شرکا نے پاکستانی طلبا کے مسائل پرگفتگو کی جبکہ پاکستانی جنرل کونسل عبدالمجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبا کی آسانی کے لئے وہ اقدامات کر رہے ہیں جس سے طبا کو تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی۔
تقریب میں ماہر تعلیم ڈاکٹر سارہ عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے تعلیمی مواقع موجود ہیں اس کو صحیح اور بہتر انداز سے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستانی حکام کو اپنا بہتر کردار ادا کرنا ہوگا۔
ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ جوطلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا آنا چاہتے ہیں ان کے لیے آسانی پیدا کریں تاکہ ان کو ویزے ملنے پر کوئی پریشانی نا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
