
امریکی فوج کے مطابق شمالی جاپان کے علاقے آؤموری کے فوجی ہوائی اڈے پر تعینات ایف 16 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایندھن کے ٹینک گرا دیئے۔
جاپان کے محکمہ دفاع نے امریکی حکام سے ایف 16 طیارے کو گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور جاپان کے آؤموری ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ سے قبل پائلٹ نے طیارے کے دو فیول ٹینک گرا دیئے۔
فیول ٹینک غیر رہائشی علاقوں پر گرے جس کی وجہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق فیول ٹینکس ائیربیس سے 70 میل دور ای واکی پہاڑ کے دامن میں گرے۔
جاپان کے وزیر دفاع نوبو کشی نے کہا کہ جاپان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طیارے کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا جائے تاکہ طیارے کو مکمل طور پر چیک کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News