Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا ایران جوہری معاہدے کی بحالی: فریقین مذاکرات سے زیادہ پُرامید نہیں

Now Reading:

امریکا ایران جوہری معاہدے کی بحالی: فریقین مذاکرات سے زیادہ پُرامید نہیں

امریکا اور ایران دونوں نے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی پر ناامیدی ظاہر کی ہے تاہم واشنگٹن کو اب بھی توقع ہے کہ اس معاہدے کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ (او ایس سی ای) کے اجلاس کے موقع پر  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ ایران کی حالیہ بیان بازی حوصلہ بخش نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ مستقبل قریب میں، اگلے دن ہی یا اس کے بعد ہم یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے کہ آیا ایران واقعی نیک نیتی سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔

Advertisement

دوسری جانب تہران کو بھی معاہدے کی دوبارہ بحالی سے متعلق امریکی اور یورپی مذاکرات کاروں کے ارادوں پر شک ہے۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ وہ سنجیدہ عزم کے ساتھ ویانا گئے تھے لیکن امریکا اور تین یورپی فریقوں کی مرضی اور ان کے ارادوں کے بارے میں وہ پُرامید نہیں ہیں۔

مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کے نام سے معروف 2015 کے ایران جوہری معاہدے کے تحت ایران کو اس کی جوہری سرگرمیاں بند کرنے کے عوض بعض اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس معاہدے میں امریکا، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ یورپی یونین بھی شامل تھی تاہم یہ معاہدہ 2018 میں اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یک طرفہ طور پر اس سے الگ ہوگئے اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے بعد ایران نے بھی اپنی جوہری سرگرمیاں شروع کردیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو فون کرکے فوری طور پر ویانا بات چیت روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پانچ ماہ کے وقفے کے بعد آسٹریا کے دارالحکومت میں ہونے والے عالمی طاقتوں کے ساتھ یہ مذاکرات اسی ہفتے پیر کو شروع ہوئے تھے جن میں امریکا بھی بالواسطہ طور پر شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر