سری نگر: حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حق خود رادیت کے حوالے سے قرارداد پاس ہونا خوش آئند اقدام ہے، اس قرارداد سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی۔
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اس قرارداد سے کشمیری عوام سمیت تمام لوگوں کی حمایت میں قانونی، سیاسی اور اخلاقی عمل کی توثیق کی گئی ہے۔
عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ قرارداد میں کہا گیا کہ ‘لوگوں کے حق خودرادیت کے عالمی آفاقی احساس واضح طور پر یہ کہتا ہے کہ نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کا شکار افراد سمیت خودرادیت تمام لوگوں کا بنیادی حق ہے۔
عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں ‘حق خودرادیت کے ادراک میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت’ پر زور دیا گیا ہے اور قرارداد میں غیر ملکی فوجی مداخلت، جارحیت اور قبضے کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے۔
حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی ممالک اور علاقوں میں فوجی مداخلت فوری طور پر ختم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
