
بھارت میں تاجر کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے میں کم از کم 150 کروڑ روپے بر آمد کرلیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز(سی بی آئی سی) کے چیئرمین وویک جوہری نے بتایا کہ پرفیوم انڈسٹری سے جڑے کانپور کے ایک تاجر پیوش جین سے منسلک احاطے پر چھاپہ مارکر 150 کروڑ سے زیادہ کی نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سی بی آئی سی کی تاریخ میں سب سے بڑی بازیابی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ رقم جعلی رسیدوں کے ذریعہ اور الیکٹرانک بل بنائے بغیر سامان کی ترسیل سے منسلک تھی۔
چھاپے کے دوران لی گئی تصاویر میں دو بڑی الماریوں میں نقدی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ تمام بنڈل کاغذ کے غلاف میں لپٹے ہوئے تھے اور پیلے ٹیپ سے محفوظ تھے۔ ہر تصویر میں 30 سے زیادہ ایسے بنڈل نظر آ رہے ہیں۔
ایک اور تصویر میں سی بی آئی سی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) انٹیلی جنس یونٹ کے افسران ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ارد گرد نقدی کے مزید ڈھیر اور نوٹ گننے والی مشینیں موجود ہیں۔
تریمورتی فریگرنسز کی ملکیت میں تمباکو کی مصنوعات بنانے والی ایک فیکٹری پر اتر پردیش، گجرات اور ممبئی میں متعدد جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جمعرات کو شروع ہوا تھا جو کہ جمعہ تک جاری رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News