Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب: سفری پابندی والے ممالک سے آنیوالوں کیلیے نئی ہدایت

Now Reading:

سعودی عرب: سفری پابندی والے ممالک سے آنیوالوں کیلیے نئی ہدایت

سعودی عرب کے محکمہ سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ سفری پابندی والے ممالک سے سعودی عرب آنے والے شہریوں کو پانچ دن ہاؤس آئسولیشن (گھر میں قرنطینہ) میں رہنا ہوگا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے نئی ہدایت تمام فضائی کمپنیوں کے علاوہ نجی فضائی سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دے دی ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جن ممالک سے براہ راست پروازوں کی پابندی ہے وہاں سے آنے والے شہریوں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ پانچ دن کے لیے خود کو گھر تک لازمی طور پر محدود رکھیں۔

سعودی سول ایوی ایشن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ سعودی عرب آمد کے پہلے دن اور پھر پانچویں دن انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Advertisement

سعودی سول ایوی ایشن نے واضح کیا کہ نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا لازمی ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی اسٹیٹس موجود ہو۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اومیکرون کے باعث 14 ممالک سے آنے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر