Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں دوبارہ ’عوامی طور پر شرمندہ‘ کرنے کا قانون نافذ

Now Reading:

چین میں دوبارہ ’عوامی طور پر شرمندہ‘ کرنے کا قانون نافذ

بیجنگ: چین میں حکام نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سڑکوں پر پریڈ کروادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انوکھی سزا دیتے ہوئے حکام نے ان کی سڑکوں پر پریڈ کروادی جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس پریڈ کا مقصد کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور انہیں تنبیہ کرنا ہے جبکہ اس پریڈ کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی تاہم اس پریڈ کے باعث حکام کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تائیوانی کمپیوٹرچپ، چین امریکا کشیدگی کی اصل وجہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریڈ میں موجود لوگوں کو خصوصی طور پر کورونا کا حفاظتی لباس پہنایا گیا تھا جبکہ ان کی گردن میں پلے گارڈ بھی لٹکائے رکھے تھے جس پر ان کی تصاویر اور نام درج تھا۔

ویڈٰیو میں دیکھا گیا ہے کہ پریڈ میں موجود ہر ایک شخص کے ساتھ دو اسلحہ ساز سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 2010 سے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد کو عوامی طور پر شرمندہ کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن چین میں عوامی طور پر شرمندہ کرنے کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چین کے پاس دماغ قابو کرنے والے ہتھیار ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق چین کی مقامی حکومت کی جانب سے رواں سال اگست میں دوبارہ عوامی طور پر شرمندہ کرنے کا قانون نافذ کیا ہے جس کا اطلاق صحت کے قوانین توڑنے والوں پر کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر