 
                                                                              پیرس: فرانس میں ایک روز میں ریکارڈ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید نئے 91 ہزار 608 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جو 7 نومبر 2020 کے بعد کورونا کے پھیلاؤ کی ریکارڈ تعداد ہے۔
رپورٹس کے مطابق مزید 179 افراد کرونا سے لقمہ اجل بنے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 95 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 147 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں کورونا وائرس بے قابو، حکومت کا لاک ڈاؤن کرنے پرغور
کورونا وائرس کی نئی لہر نے پورے فرانس میں خوف وہراس کی فضا پیدا کردی ہے جبکہ 800 کے قریب افراد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فرانس میں کورونا کے ریکارڈ 84 ہزار 272 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 170 افراد اس ملک وائرس سے اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔
دوسری جانب فرانس کے وزیر صحت اولیور ویران کا کہنا تھا کہ فرانس میں یومیہ کوووڈ 19 کے کیسز کی تعداد دسمبر کے آخر تک 1 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، انکا کہنا تھا کہ اسکی وجہ یہ ہے کہ فرانس میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔
فرانس میں پچھلے سات دنوں میں اوسطاً 54,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن حکام کو خدشہ ہے کہ اومیکرون کے ابھرنے سے وبائی مرض کی نوعیت بدل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں 6 بچوں کو غلط اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف
وزیر صحت نے مزید کہا تھا کہ فرانس میں اومیکرون کیسز کے 20 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے اور پیرس میں 35 فیصد تک رپورٹ ہوئے، انہوں نے خڈشہ ظاہر کیا تھا کہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات سے اومیکرون کیسز کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ فرانس نے نیدرلینڈز جیسے کچھ یورپی پڑوسیوں کے برعکس کرسمس سے پہلے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے سخت پابندیاں دوبارہ عائد نہیں کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 