Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن بحران، نومنتخب جرمن حکومت کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

Now Reading:

یوکرائن بحران، نومنتخب جرمن حکومت کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

یوکرائن پر ممکنہ جارحیت کے حوالے سے روس پر عالمی دباؤ میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔

جرمنی کی نومنتخب وزیر خارجہ اینالینا بئیربوک نے بھی روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرائن کے بگڑتے ہوئے تنازع میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد یورپی ممالک کے پہلے دورے پر بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں موجود جرمن وزیر خارجہ اینالینا بئیربوک نے فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرائنی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی تو اسے بھاری سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

یوکرائنی سرحد کے قریب روسی افواج کی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ بئیربوک نے زور دے کر کہا کہ ہر صورت فوجی کشیدگی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روس سے یوکرائن کی سرحد پر اس کی فوجی سرگرمیوں کی شفاف معلومات کا مطالبہ کیا ہے، یوکرائن بھی تحمل کا مظاہرہ کرے۔

Advertisement

مغربی ممالک الزام عائد کر رہے ہیں کہ روس یوکرائن میں فوجی مداخلت کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر