ریاض: سعودی حکومت نے غیر ملکی عمرہ زائرین کے قیام کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے غیر ملکی عمرہ زائرین کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرنے کرتے ہوئے 10 دن کے بجائے 30 دن تک مملکت میں قیام کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی عمرہ زائرین کو صرف 10 قیام کی اجازت دی تھی۔
اس سے قبل سعودی حکومت نے اپنی منظوری شدہ کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکی عمرہ زائرین کو قرنطینہ کی شرط سے مستشنی قرار دیا تھا جس کے بعد اب غیر ملکی عمرہ زائرین فوری عمرے کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں جن لوگوں نے سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین کے علاوہ کوئی بھی دوسری ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا رکھی ہوں انہیں سعودی عرب پہنچنے کے بعد 3 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو عمرہ ادائیگی کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پہلی 121 مسافروں کو لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج مجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے جبکہ پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ جائیں گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق کل مجموعی طور پر 1130 مسافر سعودیہ پہنچیں گے جو کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے۔
پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 33 پروازیں آپریٹ ہوں گی جو آئیندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
