
ترک افواج کی جانب سے ضلع وان میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف انسداد دہشتگردی ایرین سرمائی 12 آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔
ترک وزارت داخلہ نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کی غرض سے ضلع وان میں ایرین 12 سرمائی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
آپریشن میں جینڈر میری کمانڈوز،جینڈرمیری اسپیشل آپریشنز ٹیم اور دیگر سیکیورٹی ٹیموں کے 450 اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرن آپریشنز عوامی تعاون کے ہمراہ جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ ترک سیکیورٹی فورسز ترکی کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں میں باقاعدگی سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرتی ہیں ۔
ترک سیکیورٹی فورسز بیرون ملک بھی آپریشن کرتی ہیں جہاں انہیں دہشت گرد تنظیم کی موجودگی سے خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News