
بھارتی ریاست راجستھان کے الور ضلع میں 9 اساتذہ اور ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کے خلاف چار طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب 10 ویں جماعت کی ایک متاثرہ طالبہ کے والد نے پوچھا کہ وہ اسکول کیوں نہیں جا رہی ۔ متاثرہ لڑکی نےبتایا کہ اس کے اسکول کے پرنسپل اور تین دیگر اساتذہ نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے ۔
متاثرہ طالبہ کی جانب سے دو خواتین اساتذہ پر اس فعل کی ویڈیو بنانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 9 ٹیچرز اور پرنسپل کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر 4 طالبات کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہےکہ اسکول جاکر شکایت کر نے پر پرنسپل کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
مندھانا پولیس اسٹیشن کے افسر مکیش یادو کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے سلسلے میں تین مختلف کیس درج کیے گئے ہیں اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News