Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

دنیا کے 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اب تک 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھنے کی امید ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم کے مطابق اب تک ہم نہیں جان سکے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون کس طرح متاثر کرسکتا ہے، مرض کی شدت کتنی ہوگی، اس کا علاج اور ویکسین کیا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے اختیار کی جانے والی تدابیر اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

اس سے پیشتر وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اینتھونی فوچی نے 20 ممالک میں 226 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی تھی جن میں امریکا شامل نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر