
تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں کورونا سے بچنے کیلیے سینکڑوں قیدیوں نے جیل کو آگ لگا دی۔
واقعے کے وقت جیل میں دو روزہ انسداد کورونا مہم کے تحت ویکسین لگائی جا رہی تھی۔
گزشتہ روز بھی قیدیوں نے آگ لگانے کی کوشش اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے بعد آج جیل حکام نقصانات کا جائزہ لینے پہنچے تو قیدیوں نے پھر ہنگامہ آرائی کی اور جیل کو آگ لگا دی۔
واقعے پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران تھائی پولیس اور قیدیوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 14 قیدیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جو پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیوں کے استعمال سے زخمی ہوئے۔
نیشنل پولیس کے نائب ترجمان کے مطابق 31 قیدیوں کو گرفتار کرکے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل میں قید 400 قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی جنہوں نے جیل حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اُنہیں کورونا سے متاثرہ قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔
مذکورہ جیل میں 21 سو سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں سے 300 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
تھائی جیلوں میں قیدیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تھائی محکمہ اصلاح کے مطابق 87 ہزار سے زائد قیدیوں میں اب تک 185 قیدی کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
تھائی جیلوں میں قید 2 لاکھ 81 ہزار 5 سو 35 قیدیوں میں سے تقریباً 93 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News