Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی، مقامی سطح پہ تیارکردہ کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی

Now Reading:

ترکی، مقامی سطح پہ تیارکردہ کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ’’ترکو ویک‘‘ کے فوری استعمال کی منظوری لے لی گئی ہے۔

صدر اردوان نے ترکو ویک ویکسین کے فوری استعمال کے اجازت نامے اور وسیع پیداوار کے آغاز کی تقریب میں بذریعہ وڈیو کانفرنس شرکت کی۔

وڈیو کانفرنس میں صدر اردوان نے بتایا کہ مقامی ویکسین ترکو ویک ضروری منظوریوں کے بعد استعمال کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ ویکسین ہماری اُن کوششوں کی علامت ہے جو ہم اپنی ملت کو وباؤں سے مؤثر ترین صورت میں بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ ترکو ویک کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع ہونے کے بعد ویکسین کو تمام انسانیت کے ساتھ بانٹنا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ ویکسین کو اپنے ملک میں تیار کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ویکسین کا ملکی سائنسدانوں اور محققین کی طرف سے تیار کیا جانا اور بھی بامعنی ہے۔ اس طرح ہم اپنے شہریوں کو انتخاب کے لئے سینوویک اور بائیونٹیک کے ساتھ ساتھ ترکو ویک بھی پیش کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر