
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ویکسین ہی کورونا سے تحفظ کا ذریعہ ہے اور ویکسین شدہ افراد کرسمس کی خوشیوں سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جو بائیڈن نے کہا کہ جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی اُن کے لیے یہ بہت تشویش کی بات ہے کیونکہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔
امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہم مارچ 2020 میں واپس نہیں جائیں گے۔ اُنہوں نے غیر ویکسین شدہ افراد سے کہا کہ اُن پر خود آُن کی، اُن کے خاندان اور ملک کی طرف سے ذمے داری ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اُن کے موسم سرما کے کورونا منصوبوں میں ویکسین اور بوسٹر شاٹس میں اضافے اور کورونا ٹیسٹ پر توجہ مرکوز رہے گی جبکہ لاک ڈاؤن یا سخت سفری پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ کے تیز رفتاری سے پھیلنے کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی، ہر دو روز میں اومیکرون کیسز دگنے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے ماسک کا استعمال کرنے اور کرسمس کے دوران غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی بھی اپیل کی۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق اِس وقت امریکا میں 73 فیصد کورونا کیسز اومیکرون ویریئنٹ کے سبب رپورٹ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News