Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی جوہری مذاکرات میں پیش رفت کی اُمید ہے، یورپی یونین اہلکار

Now Reading:

ایرانی جوہری مذاکرات میں پیش رفت کی اُمید ہے، یورپی یونین اہلکار

ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران حکومت اور یورپی اقوام کے درمیان مذاکراتی عمل ویانا میں جاری ہے۔

یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار نے نام پوشیدہ رکھتے ہوئے بتایا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت منطقی ہے۔

یورپی اقوام اور ایران 2015 کی جوہری ڈیل کو بچانے کی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس مذاکراتی عمل میں کئی امور پر فریقین کا موقف سخت ہے اور پیچیدگیوں کو سلجھانے میں مذاکرات کاروں کو مشکل کا سامنا ہے۔

یورپی یونین کے سینئر اہلکار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مذاکرات میں کئی اہم معاملات پر بات ہونا ابھی باقی ہے اور حتمی مرحلے تک ان پر بات چیت جاری رہ سکتی ہے۔

Advertisement

یورپی یونین کے اہلکار کے مطابق مذاکرات میں سات یا آٹھ نکات ایسے ہیں جو اس ڈیل کے حوالے سے نہایت اہم ہیں اور ابھی اُن میں پیشرفت ضروری ہے۔

ایران کے مذاکرات کارِ اعلیٰ علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اُس موقف پر قائم ہیں جس کو گزشتہ ہفتے یورپی ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ باقری کنی اس وقت ایرانی وزارتِ خارجہ کے نائب سربراہ ہیں۔

کنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ یورپی مذاکراتی ٹیم نے ان کی پیش کردہ تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تمام نکات جون تک کی بات چیت کی روشنی میں مرتب کیے گئے تھے۔

جون کے بعد ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور نومبر کے اختتام پر شروع ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مذاکرات میں تعطلی کی وجہ یورپی اور امریکی حکام نے ایران کے نئے مطالبات کو قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر