
افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے غیر ملکی امداد کے بغیر پہلے بجٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے وزارت خارجہ کے ترجمان احمد علی حقمال کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی وزارت خزانہ نے پہلے قومی بجٹ کے مسودے پر کام کرلیا ہے جبکہ یہ بجٹ دو دہائیوں میں غیر ملکی امداد کے بغیر ہوگا۔
احمد علی حقمال کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گذشتہ دو دہائیوں میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومتیں امداد پر چل رہی تھیں تاہم وزارت خزانہ کے ترجمان نے بجٹ کے حجم کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، انسانی بحران سے نبرد آزما افغانستان کیلیے امدادی سامان روانہ
واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بجٹ کا مسودہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان معاشی بہران میں پھنسا ہوا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان سے بھرے دو طیارے روانہ کردیے ہیں جبکہ طالبان حکومت کے بعد سعودی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی یہ پہلی امداد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News