Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسمس کے موقع پر کورونا متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

کرسمس کے موقع پر کورونا متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری

برطانیہ نے کرسمس کے موقع پر کورونا متاثرین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا متاثرین  کے قرنطینہ کے قوانین میں تبدیلی  کی ہے جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کے تہوار سے محفوظ طریقے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

حکومت نے برطانیہ کے ڈھائی لاکھ سے زائدکورونا متاثرین کے لیے قرنطینہ کی مدت 10 روز سے کم کرکے 7 روز کردی ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  جو لوگ کورونا وائرس کا شکار ہیں وہ 10 کے بجائے سات دن بعد قرنطینہ سے نکل سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اس مدت کے اختتام پر دو ’لیٹرل فلو ٹیسٹ ‘ کروائیں۔

نئے قانون کے تحت 15  سے 17 دسمبر  تک  کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد  اپنے پیاروں کے ساتھ کرسمس کا لطف اٹھانے کے لیے آزاد ہوں گے۔

Advertisement

تاہم وہ غیر ویکسین شدہ بالغ افراد جو کورونا سے متاثرہ کسی شخص سے رابطے میں آئے تھے  انہیں وائرس سے متاثر ہونے کی ممکنہ مدت یعنی 10  روز تک قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

دریں اثنا کورونا سے متعلقہ صحت کے عملے کی کمی برطانیہ کی مشکل میں اضافہ کررہی ہے  ۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ رات اعلان کیا  ہے کہ کرسمس یقینی طور پر  محتاط انداز میں منائی جائے گی۔

تاہم برطانیہ کے اعلیٰ سائنس دانوں نے مشورہ دیا کہ قومی صحت کے سسٹم پر مزید تناؤ سے نمٹنے کے  لیے کرسمس کے بعد پابندیوں کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر