Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ: آئندہ آنیوالی وبائیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی

Now Reading:

برطانیہ: آئندہ آنیوالی وبائیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ مُستقبل میں آنے والے وبائی امراض کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی موجد اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینالوجی کی پروفیسر سارہ گلبرٹ نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وائرس نے ہماری زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگلی وبا سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ وہ زیادہ پھیل سکتی ہے یا زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے یا یہ دونوں چیزیں ہو سکتی ہیں۔

پروفیسر سارہ گلبرٹ کے مطابق جس صورتحال سے ہم اب گزر رہے ہیں ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے جو پیش رفت کی ہے اور جو علم حاصل کیا ہے اسے رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔

پروفیسر سارہ گلبرٹ نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ تبدیل ہوتا ہے جس کی وجہ سے وائرس زیادہ پھیلتا ہے۔ کورونا وائرس کی اس قسم میں کچھ اضافی تبدیلیاں ہیں جن کا مطلب ہے کہ ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز اومیکرون سے بچانے میں کم موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

پروفیسر سارہ گلبرٹ نے کہا کہ جب تک ہمیں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوتیں ہمیں محتاط رہنا چاہیے اور کورونا کی نئی قسم کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 5 کروڑ 26 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور عالمی معیشتوں کو کھربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر