جرمنی میں حکومت کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نافذ کی جانے والی کورونا پالیسی کے خلاف بڑا عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا۔
عوامی اجتماعات پر پابندی کے نفاذ کے باوجود جرمن شہر میونخ میں حکومت کی کورونا پالیسیوں کے خلاف کثیر تعداد میں جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔
اس احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے انہیں مختلف مقامات پر روکا بھی گیا۔ اِس سے قبل منتظمین نے اپنے اعلان کردہ مظاہرے کو عوام کی کم تعداد کے سبب کچھ دیر کے لیے ملتوی بھی کر دیا تھا۔

گزشتہ روز جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد دگنے سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ تقریباً 70 ہزار ہوگئی تھی جبکہ اِس سے ایک روز پہلے یہ تعداد 30 ہزار 9 سو 98 تھی۔
یورپی ممالک اِن دنوں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون وائرس کے نشانے پہ ہیں جہاں سرد موسمی حالات کے باعث کورونا کیسز میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہسپتالوں میں کورونا کے نئے کیسز کا بوجھ اِس قدر بڑھ چکا ہے کہ کئی یورپی ممالک کی جانب سے نظامِ صحت کے مفلوج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 7.3 ملین نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی اومیکرون سے متاثرہ کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز کا سونامی عالمی نظامِ صحت کو بہا لے جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
