Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کی طالبان کو سیکیورٹی کیلئے 6 ملین ڈالرز دینے کی تجویز

Now Reading:

اقوام متحدہ کی طالبان کو سیکیورٹی کیلئے 6 ملین ڈالرز دینے کی تجویز

اقوام متحدہ   کی جانب سے افغانستان میں طالبان کو تحفظ کے لیے تقریباً 6 ملین امریکی ڈالرز ادا کرنے کی تجویز  سامنے آئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک دستاویز اور اس معاملے سے واقف ذرائع  کا  کے مطابق اقوام متحدہ   نے طالبان (جن  کے سربراہ پر اقوام متحدہ اور امریکی پابندیاں عائد اور ایف بی آئی کو مطلوب ہے) کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے اہلکاروں کو تحفظ کے لیے تقریباً 6 ملین امریکی ڈالرز ادا کرنے کی تجویز  دی  ہے۔

مجوزہ رقوم اگلے سال ادا  کی جائیں گی  جو زیادہ تر اقوام متحدہ کی تنصیبات کی حفاظت کرنے والے طالبان جنگجوؤں کی ماہانہ اجرت پر سبسڈی دینے  اور سابق امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انہیں ماہانہ فوڈ الاؤنس فراہم کرنے کے لیے ادا کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ اگست میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان میں مسلسل عدم تحفظ کی نشاندہی کرتا ہے  کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی امداد کی کٹوتی کی وجہ سے فنڈز کی شدید قلت نئی حکومت  کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کا یہ فرض ہے کہ وہ ان حالات میں جہاں ضروری ہو ان ریاستوں کی صلاحیت میں اضافہ کرے جہاں اقوام متحدہ کے اہلکار عدم تحفظ کے علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

Advertisement

کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ ادائیگیوں سے یہ سوالات اٹھیں گے کہ آیا  اقوام متحدہ طالبان اور ان کے سرکردہ رہنماؤں پر امریکی اور خود اپنی پابندیوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا اور کیا اقوام متحدہ دوسرے مقاصد کے لیے فنڈز کی منتقلی نہ ہونے کا پتہ لگا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر