Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی ایکسپو 2020، اومیکرون کے باعث سرگرمیاں محدود کردی گئیں

Now Reading:

دبئی ایکسپو 2020، اومیکرون کے باعث سرگرمیاں محدود کردی گئیں

دنیا بھر میں اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے دبئی ایکسپو 2020 کی سرگرمیاں محدود کرکے نئے ایس اوپیز جاری کردیے گئے۔

اماراتی خبر ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں شائقین کی تعداد 70 لاکھ کی حد عبور کرچکی ہے اور اب تک 71 لاکھ 67 ہزار 5 سو 91 افراد ایکسپو 2020 میں شرکت کرچکے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020 کی انتظامیہ نے شائقین کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور عوام کے رش کے باعث اومیکرون وائرس پھیلنے کے امکانات پر قابو پانے کے لیےعارضی طور پر بعض پروگرام معطل کر دیے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے تحت گھوم پھر کر تفریحی پروگرام پیش کرنے والے فنکاروں کو پروگرام بند کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

 دبئی ایکسپو 2020 کی انتظامیہ نے تمام کارکنان پر پابندی لگائی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں جبکہ انتظامیہ نے پی سی آر ٹیسٹ میں سہولت کے لیے طبی اداروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایکسپو میں 4 پوائنٹ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے مختص کردیے گئے ہیں۔

 دبئی ایکسپو 2020 میں شریک ممالک کے پویلینز کے تمام کارکنان کے لیے پی سی آر ٹیسٹ مفت کر دیا گیا ہے۔

ایکسپو میں آنے والے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کریں گے جس کو 72 گھنٹوں سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔ شائقین کو سماجی فاصلے اور ماسک  کے استعمال کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

طبی اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، اگرکسی شخص میں کورونا کی علامات کا خدشہ ہو تو وہ فوری طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر