Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر کی اسرائیل کو توازن بدل دینے کی ’’محتاط‘‘ دھمکی

Now Reading:

ایرانی صدر کی اسرائیل کو توازن بدل دینے کی ’’محتاط‘‘ دھمکی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی دشمنانہ کارروائی کا جواب دیا جائے گا اور یہ جواب توازن کو بدل کر رکھ دے گا۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ نے 20 تا 24 دسمبر کو خلیج فارس میں ہونے والی ’’عظیم پیغمبر 17‘‘ مشق کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اپنے پیغام میں فوج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ دشمن کی طرف سے کوئی بھی جارحانہ کارروائی ایرانی مسلح افواج کے جامع اور پُرعزم ردعمل سے دوچار ہوگی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا یہ بیان اسرائیلی حکام کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی آپریشن کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی قیادت وقتاً فوقتاً دھمکیاں دیتی رہتی ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی شروع کر دے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے 20 دسمبر کو کہا تھا کہ اقتصادی مشکلات کی وجہ سے ایران کا ہاتھ کمزور ہے۔ جوہری مذاکرات میں ایران کی تاخیری حکمت عملی کے خلاف جلد ہی کھلے اور ڈھکے چھپے اقدامات کو وسعت دی جائے گی۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی 22 دسمبر کو کہا تھا کہ ایرانی جوہری خطرے کو کسی معاہدے کی پابندی یا اس کے بغیر مُستقل طور پر بے اثر ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے، اسرائیل کا رفح بارڈر بند رکھنے کا اعلان
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر