Advertisement
Advertisement
Advertisement

کویت، ڈھائی لاکھ غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے جائیں گے

Now Reading:

کویت، ڈھائی لاکھ غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے جائیں گے

کویتی حکام نے کہا ہے کہ کویت میں موجود ڈھائی لاکھ غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے جائیں گے۔

لائسنسوں کی ضبطی اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرائط سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ٹریفک کے رش پر قابو پایا جا سکے۔

کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کویتی ٹریفک حکام پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرکے نئے لائسنس جاری کریں گے۔

کویتی جریدے الرای کے مطابق بعض غیرملکیوں نے جعلسازی اور فراڈ کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔

Advertisement

بیشترغیرملکی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوگئے اور نئے آجر کے ہاں وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی شرائط پوری نہیں کر رہے ہیں۔

بہت سےغیرملکی کویت سے چلے گئے اور واپس نہیں آئے، ان کے اقامے ختم ہوگئے تاہم وہ لائسنس ہولڈر ہیں۔ اس زمرے میں آنے والے غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کیے جائیں گے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کمیٹی کو لائسنس ضبط کرکے نئے لائسنس جاری کرنے میں متعدد مسائل پیش آئیں گے کیونکہ 30 لاکھ سے زائد لائسنسوں کی ضبطی اور تبدیلی آسان کام نہیں ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق ضبط کیے جانے والے 30 لاکھ لائسنسوں میں سے 10 لاکھ کے لگ بھگ ایسے ہیں جن کی جگہ نئے لائسنس جاری ہونے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر