Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں 6 بچوں کو غلط اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف

Now Reading:

فرانس میں 6 بچوں کو غلط اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگنے کا انکشاف

فرانس کے شہر لی مینس کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں 5 سے 11 سال کے 6 بچوں کو غلط اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی۔

فرانسیسی ہیلتھ ایجنسی اور گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق لی مینس شہر میں 18 دسمبر بروز ہفتہ شہر کے ویکسینیشن سینٹر میں 6 بچوں کو مطلوبہ سے مختلف اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق 5 سے 11 سالہ بچوں کو عام طور پر 10 ملی گرام فائزر پیڈیاٹرک اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 30 ملی گرام فائزر کومرنیٹی ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن مذکورہ 6 بچوں کو 20 ملی گرام فائزر کومرنیٹی لگا دی گئی۔

غلطی کا احساس ہونے کے بعد بچوں کے والدین کو بخار یا درد جیسے مابعد اثرات پر نگاہ رکھنے کے بارے میں معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

بیان کے مطابق 5 بچوں میں کوئی سائیڈ افیکٹ دیکھنے میں نہیں آئے لیکن ایک بچے نے تھکن اور درد کی شکایت کی ہے۔

فرانس کے وزیراعظم یان کاسٹیکس نے اُسی روز مذکورہ ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا تھا اور دوسری یا تیسری ڈوز لگوانے کے لئے جمع افراد سے بات چیت بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر