
امریکا کی جانب سے 27 روسی سفارتکاروں کو نکالنے پر آج روس نے بھی جواب دے دیا۔ روس نے 3 سال سے زائد عرصہ ماسکو میں تعینات امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے ڈالا۔
روس کی جانب سے یہ ردعمل آج یوکرائن کے مسئلے پر بلائے گئے نیٹو ممالک کے اجلاس کے موقع پر اور روس امریکا وزرائے خارجہ کی ملاقات سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف کے مطابق 3 سال سے زائد عرصہ ماسکو میں تعینات امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 31 جنوری 2022 تک ملک چھوڑ جائیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ امریکا کی جانب سے نکالے گئے 27 روسی سفارتکار 30 جنوری 2022 کو اپنے ملک روانہ ہو جائیں گے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کل سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن آن یورپ (او ایس سی ای) کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے نکالے گئے روسی سفارتکاروں پر 3 سال کیلیے امریکا میں بطور سفارتکار کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں واقع امریکی سفارتخانہ آخری آپریشنل مشن ہے جس کے عملے کی تعداد 2017 میں 1200 سے گھٹا کر 120 کردی گئی تھی۔
سرد جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات اُس وقت انتہائی کمزور سطح پر پہنچے جب روس نے یوکرائن کی سرحد پر اپنے ہزاروں فوجی تعینات کردیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News