Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون، برطانیہ نے تمام 11 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

Now Reading:

اومیکرون، برطانیہ نے تمام 11 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ نے آج سے تمام 11 افریقی ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا خطرہ کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں اب مؤثر نہیں۔

اس اعلان کے بعد اب انگلولا، بوٹسوانا، ایسواٹینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

برطانیہ میں عالمی وبا کووڈ 19 کے آغاز سے اب تک ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78 ہزار 610 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

برطانیہ میں اس سے پہلے جنوری میں ایک روز کے سب سے زیادہ 68 ہزار 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے 165 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزار 2 سو 86 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وبا سے ہوئی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 7 سو 91 ہے جبکہ 96 لاکھ 17 ہزار 9 سو 41 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر