مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر سماجی فاصلہ قائم کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے اصول دوبارہ نافذ کر دیے ہیں جس کے لیے نشانات لگانے کا کام جاری ہے۔
حرمین انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر بروز جمعرات صبح 7 بجے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے طریقہ کار کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نماز کی صفوں کے درمیان سماجی دوری کا اطلاق کیا جائے گا اور عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے طواف کے راستوں پر احتیاطی تدابیر کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ زائرین کی صحت کی حفاظت کی جاسکے۔
ذرائع حرمین انتظامیہ نے دونوں مساجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
