
روس نے دو جرمن سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
اس بات کا اعلان روسی وزارت خارجہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت جرمنی کی طرف سے روسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے رد عمل میں سامنے آئی ہے۔
اگست 2019ء میں ہونے والے ایک قتل کے مقدمے میں جرمن عدالت نے گزشتہ منگل کو ایک روسی شہری کو عمر قید کی سزا دی تھی۔
روسی اہلکاروں پر مقدمے میں یہ الزام ثابت ہوا تھا کہ اُنہوں نے جارجیا کے ایک شہری کو برلن کے ایک پارک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
جس پر عدالتی فیصلے کے تناظر میں جرمنی نے دو روسی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News