Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت نے دسویں نئی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت نے دسویں نئی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے دنیا کی دسویں نئی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔ نئی ویکسین امریکی دوا ساز کمپنی ’’ںووا ویکس‘‘ نے تیار کیا ہے اور اس کا نام ’’نوویکسویڈ‘‘ ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئی ویکسین کی دو خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یورپی یونین کے میڈیسن ریگولیٹر نے بھی اسے منظور کرلیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دو بڑے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج میں سامنے آیا ہے کہ نوویکسویڈ ویکسین 90 فیصد مؤثر ہے۔ امریکا اور میکسیکو میں 45 ہزار افراد پر اس کی ویکسین کی آزمائش کی گئی۔

یہ ویکسین پہلے منظور کی جانے والی ویکسینز کے مقابلے میں روایتی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

Advertisement

 نوویکسویڈ ویکسین کورونا وائرس پر پائے جانے والے پروٹینز کو استعمال کرنے کی روایتی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جس سے مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے نوویکسویڈ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے سے دنیا بھر کے ممالک کے لیے راستہ کھلا ہے کہ وہ جلد سے جلد ویکسین کی منظوری حاصل کرکے اسے درآمد کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر