سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کے کیمپ پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودیہ عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے اور دارالحکومت صنعا میں ایران نواز حوثی باغیوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
سعودیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صنعا میں ہونے والا یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب باغی دارالحکومت میں واقع التشریفات کیمپ سے اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس فضائی حملے میں بڑی مقدار میں باغیوں کا اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ 2014 میں حکومت کی جانب سے ملک کے شمالی حصے پر کنٹرول رکھنے حوثیوں کے خلاف حکومتی آپریشن کے بعد سے یمن خانہ جنگی کا شکار ہوچکا ہے۔
باغیوں اور حکومت کے درمیان جاری اس لڑائی میں اب تک ہزاروں شہری ہلاک اور لاکھوں ملک چھوڑ کر جا چکےہیں۔
اقوام متحدہ نے یمن میں جاری خانہ جنگی کو دنیا کا سب بڑا انسانی المیہ قرار دیا ہے۔
سعودیہ عرب ایران پر حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اورحزب اللہ کی جانب سے انہیں لڑائی کی تربیت دینے کا الزام عائد کرتا ہے، تاہم تہران ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہے۔
حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ روز سعودیہ عرب پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے جواب میں سعودی اتحاد نےباغیوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک بچے اور خاتون سمیت تین شہری بھی مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
