Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے،سعودی وزارت داخلہ

Now Reading:

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے،سعودی وزارت داخلہ

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے 8 ماہ بعد  ویکسین یافتہ کاا سٹیٹس برقرار رکھنے کےلیے بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے اور یہ اس کی بنیادی شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی  وزارت داخلہ کے عہدیدار نے جمعے کو بیان میں کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال، تقریبات اور مختلف پروگراموں میں شرکت کےلیے ویکسین یافتہ ہونے کی جو شرط مقرر کی گئی تھی اس میں ایک اضافہ کیا گیا ہے۔،پہلی دو خوراکیں لگوانے کے آٹھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز کا حصول ضروری ہے۔

 وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ معاشرے میں کورونا وبا کا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کےلیے بوسٹر ڈوز کا حصول ناگزیر ہے، وائرس کی نئی شکلوں کے اثرات سے بچنے کےلیے اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک لینے کے چھ ماہ بعد خون میں اینٹی باڈیز کم ہوجاتی ہیں،دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز جلد ازجلد حاصل کر لیں۔

 وزارت داخلہ کے عہدیدار نے مزید کہا  یکم فروری 2022 سے یہ پابندی لگا دی جائے گی کہ 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کےلیے بوسٹر ڈوز لازمی ہو گی اس کے بغیر توکلنا ایپ میں (محصن) کا اسٹیٹس برقرار نہیں رہے گا، جولوگ دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تک بوسٹر ڈوز نہیں لیں گے توکلنا ایپ میں ان کا اسٹیٹس (محصن ) برقرارنہیں رہے گا۔

Advertisement

 وزارت داخلہ کے مطابق یکم فروری 2022 سے اگر دوسری خوراک پر 8 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز نہ لینے کے باعث توکلنا ایپ میں محصن(ویکسین یافتہ) کاا سٹیٹس ختم ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو مختلف مقامات اور پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر