Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرائن تنازع، یقین ہے پیوٹن ’’پیغام‘‘ کو سمجھ گئے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن

Now Reading:

روس یوکرائن تنازع، یقین ہے پیوٹن ’’پیغام‘‘ کو سمجھ گئے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں ممکنہ روسی حملے سے بچاؤ کے لیے یوکرائن میں فوجیں اتارنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ اس ہفتے ہونے والی ورچوئل سمٹ کے بعد روس امریکا کشیدگی میں قدرے کمی آئی ہے۔

امریکہ نے روس  یوکرائن سرحد کے قریب روسی فوجی تعمیرات پر خدشات کا اظہار کیا تھا جبکہ روس نے یوکرائن پر حملے کی تردید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ نیٹو مشرق کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ماسکو کے تحفظات پر روس اور نیٹو اتحادیوں سے بات چیت کے بعد اسی ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اعلان کر دیا جائے گا جس سے تناؤ کی صورت حال میں کمی آئے گی۔

Advertisement

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ  بائیڈن سے ہونے والی ورچوئل گفتگو کے بعد روس کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر یوکرائن بحران کے حوالے سے تجاویز بھیجی جائیں گی۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہے کہ اگر نیٹو اتحادیوں پر حملہ ہو تو ان کی حفاظت کرے لیکن اس پابندی کا دائرہ یوکرائن تک نہیں ہے۔

جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ امریکا روسی حملے کو روکنے کے لیے یوکرائن میں فوجیں اتارے گا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا نیٹو کے ممالک بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

صدر بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے منگل کو ہونے والی بات چیت میں پیوٹن پر واضح کر دیا تھا اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس کے ایسے معاشی نتائج سامنے آئیں گے جو پہلے کبھی نہیں آئے اور انہیں یقین ہے کہ صدر پیوٹن اس ’’پیغام‘‘ کو سمجھ گئے ہیں۔

یوکرائن ایک سابق سوویت ریاست ہے اور 2014 سے اس کا جھکاؤ مغربی ممالک کی طرف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر