Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کا اسلاموفوبیا کیخلاف بل منظور

Now Reading:

ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کا اسلاموفوبیا کیخلاف بل منظور

امریکی ایوانِ نمائندگان کی مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اکثر و بیشتر دائیں بازو کے سیاست دانوں یہاں تک کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا بھی نشانہ بنتی رہی ہیں۔

14 دسمبر کو جس وقت الہان عمر کے اسلامو فوبیا کے خلاف پیش کیے گئے ایک بل پر بحث ہو رہی تھی تو رپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس اسکاٹ پیری نے دعویٰ کیا کہ الہان عمر کا تعلق ایک دہشتگرد تنظیم سے ہے اور امریکی عوام کا پیسہ اُن دہشتگرد تنظیموں کو نہیں جانا چاہیے جن کا تعلق اس بل کو لانے والے سے ہے۔

بعد میں کانگریس نے الہان عمر کا پیش کردہ یہ بل منظور کرلیا جس کے حق میں تمام ڈیموکریٹس اور مخالفت میں تمام رپبلکنز نے ووٹ دیا۔ اسکاٹ پیری کے الفاظ کو ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیا گیا۔

Advertisement

الہان عمر کے اس بل کا نام ’’بین الاقوامی اسلاموفوبیا کا مقابلہ‘‘ ہے جس کا مقصد ہے کہ امریکی صدر محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں جو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو رپورٹ کرے۔ ایسا ہی ایک نمائندہ امریکی محکمہ خارجہ میں پہلے سے تعینات ہے جس کا کام عالمی سطح پر یہود مخالف واقعات کو رپورٹ کرنا ہے۔

ویسے تو یہ بل گزشتہ کئی مہینوں سے ایوانِ نمائندگان کی اُمورِ خارجہ کمیٹی میں موجود تھا مگر گذشتہ چند دنوں کے واقعات نے اس بل میں نئی روح پھونک دی جس کے بعد اسے منظور کرلیا گیا۔

گزشتہ ماہ رپبلکن نمائندہ لورین بوبرٹ کی ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں اُنہوں نے الہان عمر کو ’’جہاد اسکواڈ‘‘ کا حصہ کہہ کر دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس کے کچھ دن بعد ایک اور رپبلکن نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے بھی الہان عمر کو ’’جہادی‘‘ قرار دیا تھا۔

الہان عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایوانِ نمائندگان میں اس بل کی منظوری دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے اور ایک مضبوط اشارہ ہے کہ اسلاموفوبیا کو کہیں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

https://twitter.com/IlhanMN/status/1470982083061420036?s=20

Advertisement

وائٹ ہاؤس نے بھی اس بل کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ آزادی مذہب بنیادی انسانی حق ہے۔ مگر ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن تک پہنچنے سے پہلے بل کو سینیٹ سے منظوری درکار ہوگی جہاں 100 نشستوں میں سے 50 رپبلکنز، 48 ڈیموکریٹس اور 2 آزاد اُمیدواروں کے پاس ہیں۔

ڈیموکریٹ رکن الہان عمر کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ اُنہیں اور اُن کی ساتھی ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب کو فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینی عوام کے حق میں بات کرنے پر دائیں بازو کے سیاستدانوں اور مبصرین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر