عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا میں حالیہ دریافت کورونا کی نئی قسم اومیکرون پر تحقیق کیلیے اضافی ٹیم روانہ کردی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو رپورٹ کی گئی تھی کہ نیا ویریئنٹ اومیکرون زیادہ تر ان افراد کو اپنا شکار بنا رہا ہے جو کورونا سے صحتیاب ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈزایزز (این آئی سی ڈی) سے تعلق رکھنے والی مائیکروبائیولوجسٹ پروفیسر این وان گوٹبرگ نے عالمی ادارہ صحت کے حکام کو آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت جنوبی افریقا میں اومیکرون کے وہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو پہلے بھی کووڈ 19 سے صحتیاب ہوچکے تھے یا وہ ویکسین لگوانے کے بعد متاثر ہوئے تھے مگر اُن میں مرض کی شدت نہیں پائی جاتی۔

کورونا کے مریض کو دوبارہ متاثرہ اُس وقت سمجھا جاتا ہے جب وہ پہلی بار صحتیاب ہونے کے 90 روز بعد دوبارہ وائرس سے متاثر ہوجائے۔
پروفیسر این وان گوٹبرگ کے مطابق جنوبی افریقا میں وبا پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ دوبارہ متاثرہ افراد میں کم شدت کی علامات ہیں جس کا مطلب ہے کہ اومیکرون کم شدت کا ویریئنٹ ہے اور ہم یہی ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
